میاں محمد نواز شریف نے چند روز قبل فوج اور عدلیہ کے احتساب کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نون لیگ سخت مشکل میں پڑگئی تھی پھر میاں صاحب کو ان کے دوست احباب کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ اپنے اس بیانیے سے باز رہیں کیونکہ اب نون لیگ کی وہ پوزیشن نہیں جو 2021 میں تھی جب عمران خان کی مقبولیت کا گراف نیچے گررہا تھا -اور نون لیگ ضمنی الیکشن جیت رہی تھی -پہلے تو نواز شریف نے اس بیانیے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا مگر اب اسحاق ڈار نے واضح بتا دیا کہ میاں صاحب اب اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں -سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ نواز شریف نے طے کیا، ایک ہی کام ہوسکتا ہے، ملک کو ٹھیک کریں یا انتقام لینے میں لگ جائیں۔اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2017 کے کرداروں کے احتساب کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، نواز شریف پر ظلم کرنے والے رسوا ہوئے، کم عرصے میں سب کردار بے نقاب ہوئے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل لندن میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے وہ21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔میاں صاحب کے اس بیانیے کے بعد نون لیگی رہنما بہت پریشان تھے اسحاقڈر کی وضاحت کے بعد اب ان میں نئی جان پڑگئی ہوگی –