پسند کی شادی نے ایک اور گھر برباد کردیا -پاکستان میں غیرت کے نام پر معصوم لوگوں کی جان لینے کا سلسلہ نہ رک سکا -آج اس کا شکار گوجرانوالہ کا ایک گھر بن گیا -پسند کی شادی کرنے پر گوجرانوالہ میں 3افراد قتل کر دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق عباس اور لائبہ نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی،جس کا لڑکی کے گھر والوں کو رنج تھا، ملزمان نے صلح کے بہانے گھر بلا کر عباس، لائبہ اور شمع کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی لائبہ کی اپنے کزن عثمان کیساتھ منگنی ہوئی تھی ،جس کے باوجود لڑکی نے گھر والوں کیخلاف کورٹ جا کر پسند کی شادی کی تھی۔