دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی جس طرح اپنے وطن کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اب ان کو اس کا صلہ ملنا شروع ہوگیا ہے اور پہلی بار عالمی سطح پر اس باکا اعتراف کیا گیا ہے کہ دوسروں کی غلطیوں کا سامنا پاکستان اور اس میں بسنے والے لوگوں کو بھگتنا پڑرہا ہے – اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ ماحولیات تبدیلیوں کے حوالے سے دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا ہے۔
انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ پاکستان گرین ہاؤس کے 1 فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے لیکن اسے موسمیاتی تبدیلوں کے نتیجے میں آنی والی آفات 15 گنا زیادہ جھیلنا پڑتی ہیں، عالمی برادری گزشتہ برس کے تباہ کن سیلاب سے بحالی میں پاکستان کو مدد فراہم کرے۔انتونیو گوتیرس نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی افراتفری اور ہمارے فرسودہ اور غیر منصفانہ عالمی مالیاتی نظام کا دہرا شکار ہے جو درمیانی آمدنی والے ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی ضروری وسائل تک رسائی سے روکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ سیلاب کے بعد امیر ممالک کی طرف سے دی گئی امداد کی اکثریت قرض کی صورت میں تھی۔ سیلاب کی تباہی کے شکار پاکستانی عوام اب بھی فنڈز کے منتظر ہیں۔پاکستان کے موجودہ اور سابقہ حکمران اور آرمی چیف بھی بھی اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ دنیا ہماری قربانیوں کو اس طرح قدر کی نظر سے نہیں دیکھ رہی جس کا پاکستان مستحق ہے