شہباز شریف کے 16 ماہ کی حکومت اور بدترین کارکردگی کے بعد نون لیگ بڑی مشکل میں پھنس گئی ہے اور اسے عوام کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا ہے اس کا لاہور سمیت پورے پنجاب میں ووٹ بینک بری طرح گرگیا ہے -یہی وجہ ہے کہ اسے اب ان لوگوں کی بیساکھی کی ضرورت پڑرہی ہے جو کل تک عمران خان کے پاس تھی -نواز شریف کے حالیہ جارحانہ بیانیے کے بعد ان کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگیا اور فوج ان سے خفا ہوگئی اور ان کو پیغام بھجوایا کہ اپنے بیانیے پر نظر ثانی کریں -اس کے بعد نواز شریف کی خواہش ہے کہ وہ ان ممالک سے مدد کاور حمایت کی کوشش کریں جن سے وہ پہلے بھی فائدہ اٹھاتے رہے ہیں –
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا وطن واپسی سے قبل مشرق وسطیٰ کے 3ممالک کے دوروں کاامکان ہے۔
نوازشریف سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں،نوازشریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات جاری ہیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری معاملات آگے بڑھائیں گے،نوازشریف کے ان ممالک کے سربراہان سے ذاتی تعلقات قائم ہیں،نوازشریف کے وطن پہنچتے ہی ان ممالک سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائینگی، نوازشریف کے آتے ہی ملک معیشت پر مثبت اثرات پڑنا شروع ہو جائیں گے۔ ان کے دوروں سے عوام کیلئے خوشخبریاں آئیں گی، نواز شریف کے دوروں میں ان کی معاشی ٹیم و دیگر اراکین ہمراہ ہوں گے،نوازشریف آج کل لندن میں ملکی معیشت کی بہتری کے منصوبوں میں مصروف ہیں۔مگر کیا یہ تینوں ممالک ان کی اس بار حمایت کے لیے آگے بڑھتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ اسی وقت ہوگا جب نواز شریف ان ممالک کے سربراہان سے ملیں گے -کیونکہ اس سے پہلے عید پر جب نواز شریف سعودی عرب گئے تھے تو انہیں سعودی پرنس کی جانب سے وہ رسپانس نہیں ملا تھا جس کی انہیں توقع تھی -اگر اس بار بھی سرد مہری کا رویہ سامنے آگیا تو نون لیگ بڑی مشکل میں پڑ جائے گی –