اللہ پاک نے قرآن مجید میں حضرت محمد مصطفیٰ کے بارے میں ارشاد فرمایا تھا کہ ہم نے آپ کا ذکر بلند کردیا -اس وقت سے لےکر آج تک جو عزت و تکریم میرے مولا و آقا محمد مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ملی کوئی اس کا ثانی نہیں ملتا -دنیا بھر میں سب سے زیادہ جو نام رکھا جاتا ہے وہ محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے
برطانیہ میں رواں سال لڑکوں اور لڑکیوں کے سب زیادہ رکھے جانے والے ناموں کی فہرست سامنے آگئی۔
برطانیہ میں نامِ "محمد " کی دھوم مچ گئی، جو رواں سال برطانیہ میں لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لڑکوں کا دوسرا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام نوح ہے۔"#Muhammad #BoyName #babynames #uk #southtoday pic.twitter.com/zS9ziBqo2g
— South Today official (@southtodaylive) September 27, 2023
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق رواں سال برطانیہ میں لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام “محمد”صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے۔ دوسرے نمبر پر جو نام سب زیادہ رکھا گیا وہ ’نوح‘ ہے۔ ’ہیری‘ کے نام کی مقبولیت 13 ویں سے گر کر 23 ویں نمبر پر آگئی ہے۔انگلینڈ میں ماضی میں نومولود بچیوں میں سب سے زیادہ نام میگھن رکھا جاتا تھا مگر حالیہ برسوں میں نومولود لڑکیوں کے رکھے جانے والے ناموں میں “میگھن” نام کی مقبولیت کم ہوگئی۔ اس سال جو نام لڑکیوں کے رکھے گئے ان میں “للی” سر فہرست ہے جبکہ لڑکیوں کے لیے “صوفیہ” نام مقبولیت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا۔