نیپال کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی میچز میں زبردست پرفارم کررہی ہے اس نے ابھی بھارت کے خلاف بھی ون ڈے میں زبر دست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا مگر آج اس ٹیم نے ون ڈے میں جو سکور بنا ڈالا ہے وہ کرکٹ کی ورلڈ چیمپینز ٹیمیں بھی نہیں کرپائیں -نیپال نے ٹی -20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ بن گیا۔
نیپال کی ٹیم انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 314 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی انہوں نے یہ اعزاز ایشئن گیمز میں منگولیا کی ٹیم کے خلاف حاصل کیا
300+ رنز بنانے والی پہلی ٹیم۔
تیز ترین سینچری بنانے والا کھلاڑی بھی انکا۔
تیز ترین ففٹی بنانے والا۔ pic.twitter.com/GihjbIdYNt— Aamir Ubaid Rajput (@AamirUbaidRajp1) September 27, 2023
نیپال نے ایشین گیمز میں منگولیا کیخلاف تین وکٹوں پر314رنز بنائے،نیپال کے کوشال مالا نے 50گیندوں پر ناقابل شکست 137رنز بنائے،دینپدرہ سنگھ نے 10گیندوں پر 52رنزناٹ آؤٹ بنائے ،نیپال کے کپتان روہت پاؤڈل نے 27گیندوں پر 61رنز بنائے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ افغانستان کے پاس تھا جس نے 20 اوورز میں 278 رنز بنائے تھے –