امام الحق کے ساتھ ساتھ بابر اعظم کی حسن علی سے بھی بہت دوستی ہے تو جب نسیم شاہ انجری کا شکار ہوئے تو بابر اعظم نے حسن علی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا -بلا شبہ حسن علی نے ماضی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا ہے مگر آجکل وہ اس فارم میں نہیں ہیں اور انہیں بہت مار پڑتی ہے -مگر بابر اعظم نے ان کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ بیان کردی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ تجربہ کار ہیں اور ورلڈکپ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں، صرف اسی بنیاد پر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

 

 

ورلڈ کپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم کا کہناتھا کہ نسیم شاہ کو بہت مس کریں گے، جس طرح وہ نیا گیند کرتا تھا وہ ہماراپلس پوائنٹ تھا، شاہین اور نسیم کی جوڑی بہت شاندار تھی، اب وہ نہیں ہے، ہمارے پاس اس کے بعد بہترین آپشن حسن علی تھی، انضمام الحق اور کوچز سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا کہ حسن علی کو شامل کرنا چاہیے، حسن علی کو ورلڈ کپ کا تجربہ ہے ، اس لیے ان کو شامل کیا ہے، ابھی تو یہاں بیٹھ کر نہیں بتا سکتا کہ کون سا کھلاڑی نیا گیند کروائے گا اور کون بیک اپ پر جائے گا، یہ کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔لیکن زیادہ بہتر ہوتا اگر بابر اعظم عماد وسیم کو ورلڈ کپ میچز میں اپنے سکواڈ میں شامل کرلیتے ان حسن علی کے ساتھ ساتھ بابر اعظم کا بھی امتحان شروع ہوگیا ہے اگر حسن علی کی وجہ سے ہم کوئی میچ ہارے تو بابر کو کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں کیونکہ شاہین شاہ آفریدی ان کا بہترین نعم البدل ہیں اور زیادہ اچھے کپتان ثابت ہوئے ہیں –