�گزشتہ روز پاکستان کے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا پر آکر بیان دیا تھا کہ نواز شرید کو وطن واپس آتے ہیں جہاز میں سے گرفتار کرلیا جائے گا اور ان کے کارکنان کو ائرپورٹ پر جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عدالت ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی اس خبر نے مسلم لیگ کے رہنماؤں کو سیخ پا کردیا اور اب ان کا سخت ردعمل آگیا جس کے بعد سرفراز بگٹی اپنے بیان سے ہی پیچھے ہٹ گئے اور نواز شریف کی وطن واپسی کو ویلکم کردیا -مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو وارن کیا تھا کہ سرفراز بگٹی صاحب، شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔
رانا ثناءاللہ نے میڈیا پر آکر کہا کہ نوازشریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے، ان کے خلاف جھوٹے کیسز بنا کر ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کی گئی۔ نوازشریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔ سرفراز بگٹی نوازشریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف جیلوں اور فورس کا سامنا کر چکے ہیں، سرفراز بگٹی نوازشریف کی فکر چھوڑیں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔ نوازشریف نے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے، یہ وزیر داخلہ کا نہیں عوام کا فیصلہ ہو گا۔ نوازشریف ہمیشہ کی طرح عدالتی تقاضے پورے کریں گے۔
واضح رہے کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نوازشریف سے متعلق کہا تھا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہہیے دو چار فوجی ہی یہ کام آسانی سے کرلیں گے – لیکن نون لیگ کی جانب سے دھمکی کے بعد نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نوازشریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کا ایک بڑا حصہ نوازشریف کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ان کی واپسی پر قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔