�حضرت�ا مام حسن عسکری کی شہادت کے سلسلے میں آج ملک کے کئی شہروں میں عمل اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے -سب سے بڑا جلوس پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نکالا گیا جس میں عزاداروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی -کراچی میں چپ تعزیے کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جبکہ چپ تعزیے کا مرکزی جلوس آج صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا جس سے قبل نشتر پارک میں الوداعی مجلس ہوئی،جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کی گزرگاہ پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی جبکہ گلیاں اور سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کی گئیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ جلوس کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہونے کے باعث شارعِ فیصل پرمختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔اس دوران راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ، کار ساز اور آئی آئی چندریگرروڈ پرٹریفک کا دباؤ دیکھنے میں آیا۔شہرِ قائد کراچی میں جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔جلوس کے روٹ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر، بسیں اور واٹر ٹینکر لگا کر بند کیا گیا ہے۔جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ جلوس کے روٹ کی سرچنگ میں مصروف ہے۔آج کے بعد سے عزاراری کا سلسلہ بعد از نماز مغرب ختم ہوجائے گا سوگ کھل جائے گا اور اب محفل میلاد کی تیاریاں زور و شور سے ہوں گی اور حسین پاک علیہ السلام کے نانا رسول اکرم صل االلہ علیہ والہوسلم کی ولادت باسعادت کے دن کو مسلمان انتہائی جوش اور ولولے سے منائیں گے –