پاکستان ویمنز ٹیم جو ماضی میں بہترین کارکردگی دکھارہی تھی ایشین گیمز میں بری طرح مار کھا گئی -سیمی فائنل میں اسے سری لنکا نے دھول چٹائی اور اب کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم بری طرح ایکسپوز ہوئی اور صرف 64 رنز ہی بنا پائی -ایشیئن گیمزویمنز کرکٹ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

ایشین گیمز2023ویمنز کرکٹ کے تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہر ادیا،بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 64رنز بنائے،بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ہدف 18ویں اوورمیں 5وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ اس کے برعکس بھارت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر اپنے ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا -سری لنکا نے سلور جبکہ بنگلہ دیش نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا –