بار بار پارٹیاں بدنے والے فردوس آپا آج نون لیگ پر برس پڑیں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سخت تقریر کے بعد حالات نون لیگ کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں اور اب شہباز شریف کو طاقر ور حلقوں نے نیا پیغام دے کر لندن بھیجا ہے کہ ملک میں الیکشن لڑنا ہے تو اپنے بیانات پر نظر ثانی کریں -ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانات نے نون لیگ کی مشکلات میں بےپناہ اضافہ کردیا ہے اور اسٹیبشمنٹ ان سے ناراض ہوگئی ہے استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو پچ کی رپورٹ دینے گئے ہیں، نواز شریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہوم گراؤنڈ پر بھی کنڈیشنز دیکھ کر کھیلنا چاہ رہے ہیں۔(ن) لیگ شاید کسی ’’سپر لیگ‘‘مقابلوں کی منتظر ہے، ان کا خیال ہے کہ ان کی نئی جماعت الیکشن میں بڑے سرپرائز دے گی اور آئی پی پی کی سیاست میں آمد سے مقابلے سنسنی خیز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی دیگر جماعتوں کی طرح پولیٹیکل ڈیفالٹر نہیں ہے، نواز شریف کے واپس آنے یا نہ آنے سے آئی پی پی کی سیاست کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔بہت سے صحافیوں نے بھییہ دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو یہ مشورہ دیا جارہا ہے کہ اس تقریر کے بعد وہ اپنے وطن واپسی کی تاریخمیں بھی تبدیلی لائیں اور قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلوں کو دیکھ کر ہی کوئی فیصلہ کریں کیونکہ ان نیب کیسز کھلنے کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں -اور ان کی وجہ سے نواز شریف کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں مگر میاں نواز شریف اتنی آسانی سے اپنے فیصلے بدلنے والے نہیں وہ اس بار جارحانہ سیاست کے موڈ میں نظر آرہے ہیں –