��پاکستان کے بہت سے شہروں میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے اور یہ وائرس تیزی سے لوگوں کو اپنے شکنجے میں جکڑ رہا ہے – لاہور 1189 کیسز کے ساتھ سب سے آگے ہے، جب کہ راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں بالترتیب 700، 347 اور 118 کیسز درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 41، راولپنڈی 33، ملتان 16، گوجرانوالہ 04، مظفر گڑھ 2 جبکہ شیخوپورہ، نارووال، گجرات، ڈیرہ غازی خان، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، حافظ آباد اور لیہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
اس وقت پنجاب بھر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 120 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 52 لاہور کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اچھی دیکھ بھال کے سبب خوش قسمتی سے، اس سال صوبے میں ڈینگی سے متعلق کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے” نگران وزیر صحت نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے اپنے اردگرد صاف اور خشک ماحول کو برقرار رکھیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ آپ لوگوں کی زنگیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے –