پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ جنھوں نے دو مرتبہ گیارھویں نمبر پر آکر پاکستان کو افغانستان کے خلاف فتح دلوائی تھی اور دنیا بھر کے بلے بازوں کو اپنی سونگ سے شدید پریشان کیا تھا اب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ان کے کندھے میں شدید تناؤ ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ کافی عرصے تک اس دوران باؤلنگ نہیں کرواسکیں گے –
قومی کرکٹر نسیم شاہ کی میڈیکل رپورٹس میں سنجیدہ انجری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بھارت کے خلاف میچ کے دوران نسیم شاہ دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔
کیا نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے؟#WorldCup #NaseemShah #WENews
مزید جانیں: https://t.co/S8gn7qRhAd pic.twitter.com/wO5MGpe2av— WE News (@WENewsPk) September 16, 2023
بتایا گیا ہے کہ نسیم شاہ کولمبو سے واپسی کے بعد دبئی میں رکے تھے جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ نسیم شاہ کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں آئیں، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ لمبے عرصے کیلئے قومی ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سر پر ہونے کے سبب نسیم شاہ کیلئے سیکنڈ اوپینئن لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت ہونے یا نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔نسیم شاہ نے ایشیا کپ کے پہلے 3 میچز میں زبردست باؤلنگ کی تھی مگر بھارت کے خلاف میچ کے دوران وہ گراؤنڈ چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے –