پاکستان کرکٹ ٹیم جسے ایشیا کپ کی بہترین ٹیم کہا جارہا تھا اچانک انڈیا کے خلاف اتنی بری پرفارمنس دے بیٹھی کہ پاکستانیوں کا میٹر شارٹ ہوگیا -پاکستانیوں کی باؤنگ فیلڈنگ اور پھر بیٹنگ دیکھ کر سب کو شک ہونے لگا کہ کچھ گڑ بڑ ہوگئی ہے اس پر شاہد آفریدی کا بیان بھی آگیا جس میں ٹیم کو مقابلہ نہ کرنے کا طعنہ دیا گیا تھا -پھر میچ کے دوران جس طرح ہمارے باؤلر ذزخمی ہوکر گراؤنڈ ہی چھوڑ گئےاس نے اس شک کو اور تقویت دی -اب اس بارے میں حریم شاہ بھی میدان میں کود پڑی ہیں

حریم شاہ نے X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کل دوپہر 2 بجے ذکا اشرف کی ویڈیو لیک کروں گی تو قوم کو پتہ چلے گا کہ ہم بھارت سے اتنی برح طرح کیسے ہار گئے –

پاک بمقابلہ انڈیا ایشیا کپ 2023 کے مقابلے میں پاکستان انڈیا سے 228 رنز سے ہار گیا تھا جو ان کی دوسری بڑی شکست ہے اور اس کے بعد پورے بھارت میں پاکستان ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پاکستانیوں کی بھی سوشل میڈیا پر خوب کلاس لی گئی – حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کل ذکا اشرف کی ویڈیو وائرل کریں گی جس سے پاکستان کے میچ ہارنے کے راز سے پردہ اٹھ جائے گا ؛مگر حریم شاہ کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جسکتا وہ سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے اس طرح کے دعوے اور اس طرح کی حرکات کرتی رہتی ہیں ابھی کچھ عرصہ قبل انھوں نے اسی طرح کا دعویٰ جہانگیر ترین کے بارے میں بھی کیا تھا مگر وہ وعدہ پورا نہ ہوا -اب کل دو بجےوہ کیا دھملاکہ کریں گی یہ تو کل شام کو ہی پتہ چلے گا –