پاکستانی خاتون سیما حیدر جو ملک چھوڑ کر نیپال کے راستے بھارت چلی گئی تھی اور ہندو مزہب اختیار کرلیا تھا اب اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے بھارت کے لڑکے سچن مینا سے ہندو دھرم کے مطابق شادی کرلی ہے – چار بچوں کی ماں سیما حیدر کے ہندو نوجوان کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کی افواہ انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔ زی نیوز کے مطابق سیما حیدر اور اس کے ہندوشوہر سچن مینا کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں دولہا دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ان تصاویر کو لے کر انٹرنیٹ صارفین میں چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ سیما حیدر اور سچن نے دوبارہ شادی کر لی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ان کی شادی کی نہیں بلکہ ایک بھارت تہوار کی ویڈیو ہے ۔ یہ تصاویر ہندو تہوار ’جنم آشٹمی‘ پر بنائی گئی تھیں، جو ہندومت کے دیوتا کرشنا کے جنم دن پر منایا جانے والا سالانہ تہوار ہے۔
جنم آشٹمی پر سیما حیدر اور سچن خصوصی طور پر دولہا دلہن کی طرح تیار ہوئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے لباس اور سیما حیدر کی دلہن کی سی تیاری کو دیکھ کر انٹرنیٹ پر ان کی دوبارہ شادی کی افواہ پھیل گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیما حیدر اور سچن کا کہنا تھا کہ سیما کے لیے یہ بالکل نیا تجربہ تھا اس لیے ہم نے سوچا کہ اس تہوار پر انہین جنم آشٹمی پر کرشنا اور رادھا کی طرح نظر آنا چاہیے ، چنانچہ انہوں نے اسی لحاظ سے تیاری کی۔شادی کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے –