مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے متنازع بینچ نے نیب ترامیم پر متنازع فیصلہ سنایا۔ان کا یہ بیان بتا رہا ہے کہ وہ اب ایک بار پھر سپریم کورٹ کا دورازہ کھٹکھٹائیں گے مگر ان کی آواز کوئی سنتا ہے یا نہیں اس کا جواب صرف قاضی فائز عیسیٰ ہی دے سکتے ہیں –

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے اپنے ادارے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ انھوں نے اپنی جماعت کے حوالے تو کچھ نہیں کہا البتہ عمران خان کو ڈرایا کہ نیب کا پرانا قانون تحریک انصاف اور چیئرمین تحریک انصاف کو مبارک ہو، اب وہ اسے بھگتیں گے، انہیں ضمانت بھی نہیں ملے گی اور اب انہیں نوے دن کے ریمانڈ کاٹنا ہوں گے۔

 

 

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ۔ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ” چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی اننگز کی آخری بال پر زبردست چھکا مارا۔ان لوگوں نے 16 ماہ تک خاک چھان کر کیس ختم کرنے کی کوشش کی۔ چور کبھی چوکیدار نہیں بن سکتا، وہ چور ہی رہے گا۔”