ترکی اور مراکش کے بعد اب ایک اور مسلم ملک لیبیا میں سیلاب نے تباہی مچادی -اچانک اتنی شدت کے ساتھ آجانے والے سیلاب کی سمجھ ہی نہیں آرہی کہ سیلاب کا اتنا بڑا ریلا کس طرح اچانک ایک چوتھائی شہر نگل گیا -جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے لوگ اپنے عزیز رشتے داروں کو تلاش کرنے لگے ہیں تو پتہ چل رہا ہے کہ انسانی جانی نقصان اس سے کہیں بڑھ کر ہے جتنا پہلے بتایا گیا تھا اس کی بڑی وجہ لوگوں کا ریلے میں بہہ جانا تھا اور اب ان کی لاشیں مختلف علاقوں سے مل رہی ہیں – لیبیا میں سمندری طوفان سے ہر طرف بربادی اور قیامت کا سماں ہے، اموات 20 ہزار سے بڑھنے کا خدشہ ہے، اہم شہر درنا کا چوتھائی حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔

 

درنا شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ تباہی دیکھ کر اندازہ ہے کہ ہلاکتیں 20 ہزار سے بھی بڑھ سکتی ہیں۔ شہر کے اندر اور ساحل پر لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ شہر صدیوں پہلے باشاہوں کے دور میں ہونے والی جنگ کے بعد کا ہولناک سماں لگ رہا ہے -لیبیا کی حکومت نے سمندری طوفان کے بعد شمال مشرقی ساحلوں می

ں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ عالمی تنظیموں سے امداد کی اپیل بھی کر دی۔ یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ سمندری طعفان کے سبب لیبیا کے 2 ڈیم پانی کی نظر ہوگئے جس کی وجہ سے اتنی بڑی تباہی ہوئی –