پاکستان میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی میں شدت آگئی آج اس کے لیے لاہور کو ہدف بنایا گیا اور پولیس نے کامیاب چھاپوں کے بعد 12 ہزار سے زائید مقدمات قائم کردیے -پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں ایک ہی دن میں 12025 مقدمات درج اور 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔بجلی چوری کے الزام میں اب تک 23565 مقدمات درج اور 14 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
صرف لاھور نہیں پورے ملک میں سیاستدانوں کا یہی حال ہے ایک سے بڑھ کر ایک بجلی چور ملے گا ، وکلاء ، ججز اور اسٹیبلیشمنٹ میں بھی کالی بھیڑیں بجلی چوری کرتی ہیں ،، https://t.co/ZId6TksP0m
— Ch Abdul Naeem Jutt (@AbdulNaeemJutt) September 8, 2023
لاہور میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس نے 236 مقدمات درج کر لیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف متعلقہ محکموں کے تعاون سے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔پنجاب پولیس کے اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ تمام ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) کو باقاعدگی سے کارروائی کی رپورٹ بھیجیں۔اس کے علاوہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں -آرمی چیف نے سوچ لیا ہے کہ اب ان مافیاز کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے جو 75 سال سے عوام کا حق مارہے ہیں –