چوہدری شجاعت کی ق لیگ نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں -اب یہ جماعت 2023 کے عام انتخابات کے بعد نون لیگ کے ساتھ الحاق کرنے کی خواہش مند ہے مگر لگتا یہی ہے کہ نون لیگ ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا نہیں چاہتی -کل اس کا ذکر میڈیا پر آیا تھا جس کے بعد ق لیگ نے ایک بار پھر نون لیگ سے رابطہ کیا اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کی – پاکستان مسلم ق کے سیکرٹری جنرل چودھری شافع حسین نےکہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کچھ حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
پاکستان مسلم ق کے سیکرٹری جنرل چودھری شافع حسین نیکہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کچھ حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔#آئی_این_پی#انڈیپنڈنٹ_نیوز_پاکستان#Shafay
click on ⬇️ linkhttps://t.co/osRUtDL1VL
— Independent News Pakistan (@inppakistan) September 14, 2023
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہا کہ شہبازشریف گھر آئے تھے تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کی تھی ، ممکن ہے کچھ حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن سے گجرات کے حوالے سے بھی بات ہو گی لیکن ہم ہر طرح سے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔چودھری شافع حسین کا کہنا تھا تھا کہ اگراگلے مہینے الیکشن ہوں تو پھر بھی ہم تیار ہیں، لیکن کچھ حلقوں میں حلقہ بندیاں اور مردم شماری بھی ہونیوالی ہے۔ جب سے چوہدری پرویز الہی اور ان کے ساتھی ق لیگ سے الگ ہوئی ہیں پارٹی کی مقبولیت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کا اثر ان انتخابات میں نظر بھی آئے گا –