نیب میں استعفوں کا سلسلہ جاری ہے -آج ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
ڈپٹی چیئرمین نیب نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو جمع کرا دیا،ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔لیکن ان استعفوں کے پیچھے بہت سے محرکات ہوسکتے ہیں -لیکن گزشتہ 7 روز سے ملک میں انتہائی مختلف نوعیت کے کام ہورہے ہیں اور نبڑے برے مگر مچھوں کو بھی شکنجے میں جکڑنے کی تیاریاں ہورہی ہیں اس کے علاوہ عدالتوں کی جانب سے بھ ی کچھ اہم فیصلے متوقع ہیں اور یہ استفعفیٰ ان کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے مگر وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ ڈپٹی چئیرمین نیب نے اتنی بڑی پوسٹ سے علیحدگی کیوں اختیار کی –
ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے استعفی دے دیا ، پراسکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کے بعد ڈپٹی چئیرمین نیب بھی مستعفی ہو گئے ، جانئے#NAB
Link : https://t.co/uy0X5dxGps pic.twitter.com/1zOlh6Of1E
— Siasat.pk (@siasatpk) September 11, 2023
یاد رہے کہ ظاہر شاہ ڈی جی نیب راولپنڈی اور ڈی جی نیب آپریشن بھی رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ قائم مقام چیئرمین نیب کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، چند روز قبل پراسیکیوٹر جنرل اصغر حیدر بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔