گزشتہ سال ہی اہل و عیال کے ساتھ دبئی شفٹ ہونے والے پاکستانی کو یو اے ای بھی راس آگیا اور اس پر لکشمی بھی مہربان ہوگئی -اور متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی 10لاکھ درہم (تقریباً 8کروڑ 36لاکھ 85ہزار روپے) کی لاٹری جیت گیا۔ اس پاکستانی شہری کی شناخت محمد کے نام سے بتائی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات میں بطور فنانس منیجر کام کرتا ہے۔
اس نے بتایا کہ اسی سال اس نے محظوظ لاٹری کا ٹکٹ خرید اتھا ، جس پر 2ستمبر2023ءکو اس کی لاٹری نکل آئی ۔ محمد گزشتہ سال ہی بیوی بچوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات منتقل ہوا تھا۔ محمد کا کہنا ہے کہ وہ لاٹری جیتنے کے بعد سب سے پہلے بیوی بچوں کو لے کر عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائے گا اور کچھ رقم پاکستان میں مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے بھی وقف کرے گا۔اس سے قبل بھی کئی پاکستانی محفوظ لاٹری کی بدولت کروڑ پتی بن کر عیش وعشرت کی زندگی گزار رہے ہیں –