پاکستانیوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ایک طرف ڈاکو اور چور لوگوں کو سٹڑکوں پر لوٹ رہے ہیں تو دوسری جانب نوکری پیشہ افراد بھی اس کام میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں -اب فیصل آباد کا ایک بینک آفیسر غریب لوگوں کی جمع پونجی لوٹ کر امریکہ کی سیر کو اڑان بھر گیا -فیصل آباد میں نجی بینک کا ایریا منیجر صارفین کے 60 کروڑ روپے لیکر امریکہ فرار ہوگیا۔

 

 

ہم نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں واقع نجی بینک کا ایریا منیجر 500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ڈبل پیسے کا لالچ دے کر 60 کروڑ روپے لیکر امریکہ فرار ہوگیا ہے۔ ایریا منیجر عمارکیانی 5 ماہ سے متوازی بینکنگ چلارہا تھا، ملزم نے کھاتے داروں کو زیادہ منافع کا لالچ دیکر رقم لی، ایف آئی اے حکام کے مطابق عمارکیانی نے رقم بینک میں جمع کرانے کے بجائے کھاتے داروں کو جعلی دستاویزات دیں۔ ملزم نے بینک کی 8 برانچز کے عملے کو بھی ساتھ ملا رکھا تھا۔ایف آئی اے کا مزید بتانا ہے کہ فراڈ میں ملوث دوسرے بینک افسران بھی یورپ فرار ہو گئے ہیں۔حالانکہ سوشل میڈیا پر بار بار عوام کو بتایا جاتا ہے کہ لالچ میں آکر اپنا بقصان نہ کریں مگر لوگ پیسوں کی ہوس میں اپنا سب کچھ گنوا بیٹھتے ہیں –