بہالپور سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اور تحریکِ انصاف کے رہنما میاں شوکت علی لالیکا زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گئے۔
جان دے دی مگر ساتھ نا چھوڑا
مالک ان کے روح کو سکون عطا فرمائے۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شوکت علی لالیکا روپوشی میں ایک حادثے میں اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ 9 مئی کے بعد وہ روپوشی میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ #دس_ارب_ڈوب_گئے#عوام_کی_بس_ہوگئی_ہے pic.twitter.com/Xda52s8Cld
— LAL MALHI (@LALMALHI) September 8, 2023
سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ اسی وقت خالق حقیقی سے جا ملی تھیں ۔ان کی کار اسلام آباد جاتے ہوئے کوٹ مومن کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں میاں شوکت لالیکا لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں شوکت کی کار کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سوگیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ وہ 9 مئی کے بعد سے روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے مگر انھوں نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا تھا -سوشل میڈیا پر ان کی وفات پر انتہائی رنج و الم کا اظہار کیا جارہا ہے -اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اور ان کی اہلیہ کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے –