جب سے نگران حکومت آئی ہے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو اندازہ ہوگیا ہے کہ ان کا برا وقت شروع ہوگیا ہے کیونکہ اب فوج نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہر صورت میں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے اس لیے اب ساری جماعتیں تحریک انصاف کی ہم خیال بنتی نظر آرہی ہیں -اب بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کامطالبہ ہے کہ الیکشن 90روز کے اندر کرائےجائیں -ان کا کہنا تھا ،پیپلزپارٹی کا سیاسی مخالف کوئی نہیں، ان کی جماعت کا مقابلہ مہنگائی اور غربت سے مقابلہ ہے۔
عمران خان آپ سیاستدان نہیں، ابھی سیکھیں، جیل میں آپ کی ٹریننگ ہورہی ہے، بلاول بھٹو@BBhuttoZardari https://t.co/dzjGPP0xm9 pic.twitter.com/rgsuCBy3Dp
— Siasat.pk (@siasatpk) September 8, 2023
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج تک سب سے زیادہ جیل کاٹنے والا سیاسی قیدی آصف زرداری ہے،کچھ سیاستدان مشکل وقت گزار رہے ہیں ان کو بتانا چاہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں ،آصف زرداری نے ساڑھے 11سال جیل میں گزارے،جیل میں آپ کی سیاستدان بننے کی ٹریننگ ہو رہی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہم نے کارکردگی سے پروپیگنڈا اور کردار کشی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا،ا نھوں نے اسٹیبلشمنٹ کو بھی پیغام دیا کہ عوام اگر پی ٹی آئی کو چنیں تو ہمیں قبول کرنا پڑے گا، عوام اگر پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دے تو بھی سب قبول کریں،عوام اگر نوازشریف چنتے ہیں تو ہم سب کو قبول کرنا چا ہیے،عوام کو اپنے فیصلے کرنے دیئے جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی 14مئی کو الیکشن کیلئے تیار تھی،کٹھ پتلیاں بنانے والوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام پر تجربے کرنا چھوڑ دیں، انھوں نے ن لیگ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کا سوال الیکشن سے بھاگنے والوں سے کیا جائے-بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، عوام نے جب بھی موقع دیا ہم نے عوام غریبوں کی خدمت کی ہے،عوام کا مطالبہ ہے کہ مسائل سے نکالا جائے۔مگر وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ 14 مئی کو الیکشن کی مخالفت کرنے والوں میں پیپلز پارٹی سب سے آگے کھڑی تھی -وہ جتنے مرضی بیان دے دیں عوام اب ان کی ان باتوں پر یقین کرنے والی نہیں -اب انہیں بھی اس غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا -لگتا ہے کہ الیکشن ٹرین ان کے ہاتھ سے نکل گئی ہے –