بہت سے معیشت دان میڈیا پر آکر یہ بیان دیتے رہے ہیں کہ پاکستان میں کرپشن میں سب سے زیادہ ہاتھ 5000 کے نوٹ کا ہے -کیونکہ بہت بڑی رقم ایک مٹھی میں آجاتی ہے اور کئی کروڑ روپے ایک بریف کیس میں سماجاتےہیں جو جرائم پیشہ افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں دشواری پیدا نہیں کرتے اور انہیں کہیں بھی چھپانا بہت آسان ہے -اس لیے اس نوٹ کو ختم کرنے کی باتیں گردش کرتی رہتی ہیں -تاہم اب اس پر نگران حکومت کی جانب سے وضاحت سامنے آگئی ہے اور 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش سے متعلق اطلاعات کو وزارت خزانہ نے من گھڑت قرار دے دیا۔

اس خبر نے اس وقت جنم لیا جب سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل کر دیا گیا جس کی وزارت خانہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند نہیں کیا جا رہا۔

 

 

وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا نوٹیفکیشن جعلی ہے جس میں 5 ہزار کے نوٹ 30 ستمبر سے بند ہونے کی افواہ ہے۔ لیکن اگر حکومت 5ہزار کا نوٹ ایک دو سالوں کے لیے بند کردیتی ہے تو وہ پیسہ جو غیر قانونی طور کے کمایا اور چھپایا گیا ہے وہ گردش میں آئے گا یا ضائع ہوجائے گا جس سے جرائم میں کمی واقع ہوگی –