سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما جو بھرتی لڑکے سچن کی محبت میں گرفتار ہوکر بھارت پہنچ گئی تھی اور میڈیا کے ذریعے اس کو پورے بھارت میں خوب پزیرائی ملی تھی اب بگ باس کا حصہ بننے جارہی ہے – سیما حیدر کی کہانی پر مبنی ایک فلم تو بن ہی رہی تھی، اب افواہ گردش میں ہے کہ سیما حیدر اور اس کا بھارتی شوہر سچن مینا بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے رئیلٹی ٹی وی شو ’بگ باس ‘ کے سیزن 17میں شریک ہو رہے ہیں۔

 

 

بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق بگ باس کی انتظامیہ کی طرف سے مبینہ طور پر سیما حیدر اور سچن مینا سے رابطہ کیا گیا ہے۔ مگر ابھی تک سیما نے خود اس بات کی تصدیق نہیں کی لیکن قوی امکان ہے کہ قہ بگ باس سیزن 17 کا حصہ بنے گی -۔ دوسری طرف سچن مینا کی ایک ٹی وی شو کے دوران لائیو سیما حیدر کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں سیما حیدر اور ان کا بھارتی شوہر سچن مینا ایک ٹی وی کو انٹرویو دینے کے لیے لائیو ہوتے ہیں کہ اس دوران سچن مینا سیما کے ساتھ ایسی حرکت کرنے کی کوشش کرتا ہے جسے بھارت میں بھی میڈیا پر نہیں دکھایا جاسکتا ۔
اس پر ٹی وی میزبان انہیں بتاتا ہے کہ کیمراآن ہے، تاہم اگلے ہی لمحے میزبان اور ان کا ایک اور مہمان اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے کوراپ بیان دیتا ہے کہ ”ان کا تو پیار امر ہے، یہ کیمرے کے پیچھے پیار کریں یا کیمرے کے آگے۔ یہ پیار کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہیں۔ سیما کے بارے میں دو مختلف آرا بن رہی ہیں کچھ لوگ سیما حیدر کے حق میں بول رہے ہیں وہیں اکثر بھارتی شہری اسے پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اسے واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔