ایشیا ءکپ کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم نے پہلے ہی اوور سے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور ثابت کیا کہ وہ واقعئی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے – ایشیا ءکپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستانی باؤلرز کی شاندار بولنگ کے بدولت بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی آج کے میچ کا سارا کریڈٹ حارث رووف کو جاتا ہے جس نے 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹارگٹ اتنا کم کردیا کہ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ پاکستان کی جانب سے پہلے باؤلرز اور پھر بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور بنگلہ دیش کو آؤٹ کلاس کردیا –
11th ODI half-century for @iMRizwanPak 🌟
A solid knock to steer Pakistan's chase 👏#PAKvBAN | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/qIjhCivnVn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 6, 2023
پاکستان کی جانب سےفخر زمان 20 رنز بنا کر شریف الاسلام کی گیند پر آؤٹ ہوئے، امام الحق نے 78 رنز سکور کیے ، وہ مہدی حسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے ، کپتان بابر اعظم17 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے لیکن آج انھوں نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا وہ بحیثیت کپتان صرف 31 اننگز میں 2000 رنز بنانے والے کھلاڑی بھیبن گئے ۔ محمد رضوان 63 اور آغا سلیمان 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلواکر واپس آئے –