جب سے بابر اعظم نے پاکستانی کی قیادت اپنے کاندھوں پر اٹھائی ہے پاکستان کرکٹ کا ستارہ عروج پر ہے -پاکستان کا کپتان دنیا میں اپنی پہچان بنا رہا ہے ہر ماہ وہ نئے ریکارڈ بنا رہا ہے اور کرکٹ میں بیٹنگ رینکنگ میں وہ راج کررہا ہے پہلے وہ خود دنیا کا نمبر ون بیٹسمین بنا اور اب اس نے اپنی ٹیم کو بھی نمبر ون بنا دیا ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم بطورکپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے،انہوں نے بطور کپتان 31 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل ویرات کوہلی نے بطور کپتان 2 ہزار رنز 36 اننگز میں مکمل کیے تھے۔

 

 

 

بابر اعظم نے یہ کارنامہ آج لاہور میں ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چھٹا رن لے کر سر انجام دیا۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے دھونی اور انگلینڈ کے اوئن مورگن نے 48، 48 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔