کرکٹ کی دنیا میں اس وقت جس مقابلے کا انتظار پوری دنیا کو رہتا ہے وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے -یہ میچ صرف پاکستان اور بھارت کے لوگ ہی نہیں دیکھتے دنیا بھر میں اس میچ کو مختلف چینلز پر براہ راست دکھایا جاتا ہے -یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی سٹیڈیم جاکر اس میچ کو دیکھنے کا خواہش مند ہوتا ہے اور اس کی ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوجاتی ہے -بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپے سے بھی تجاویز کرگئی ہے۔یعنی پاکستانی کرنسی میں یہ 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے –
بھارتی خبررساں ایجنسی نیوز18 نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹس حاصل کرنے کی خواہاں ہے جبکہ بلیک میں ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپوں سے بھی تجاویز کرچکی ہے۔

 

 

بھارتی میڈیا کی خبروں کے مطابق احمد آباد میں پاک بھارت ٹیموں کے مقابلے کیلئے کھیلوں کے ٹکٹوں کیلئے عالمی آن لائن پلیٹ فارم ویاگوگو پر 19,51,580 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اہم معرکے کے ٹکٹ محض 6 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔ کچھ لوگوں نے کاروبار اور منافع کی غرض سے درجنوں ٹکٹ خرید لیں وہ اب انہیں کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کررہے ہیں –
اسی طرح بھارتی ٹیم کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ بھی 2 لاکھ 34 سے زائد روپے میں بک رہی ہے -جبکہ چنئی میں بھارت بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت 31,340 روپے سے شروع ہوکر بلیک میں 9,31,295 روپے تک پہنچ گئی ۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔اس وقت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہم پلہ دکھائی دیتی ہیں ان نے سپنر اور ہمارے فاسٹ باؤلر کسی بھی وقت مخالفین سے جیتا ہوا میچ چھین لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں -بیٹنگ میں بھارت کو ایج حاصل ہے مگر ہمارے بیٹسمین فخر ،بابر اور رضوان بھارتی ٹیم کو ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پریشر میں زبردست پرفارم کرتے ہیں –