سجل علی جن کو لوگ بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہیں ان کا حالیہ بے ہودہ فوٹو شوٹ دیکھ کر افسرہ ہوگئے -اور ان کو مستقبل قریب میں ایسی حرکتیں کرنے سے باز رہنے کا مشورہ بھی دیا – سجل علی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری میں نام بنایا اور اپنے ساتھی فنکاروں کو بہت پیچھے چھوڑ گئیں ،وہ اپنی خوبصورتی کیساتھ معصومانہ اداؤں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں ان کی یہی بات اور خاصہ ان کے صارفین کو پسند ہے –

 

سوشل میڈیا پر بھی ان کے فالورز کی بڑی تعداد ہے جو اپنی ہردلعزیز ادکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کیلئے انتظار میں رہتے ہیں ، سجل علی جب اپنی تصاویر یا ویڈیو شیئر کرتی ہیں تو ان بکس کمنٹس سے بھر جاتے ہیں اور لائیکس کی تعداد ہزاروں میں چلی جاتی ہے۔ وہ جو کردار کرتی ہیں وہ امر ہوجاتا ہے سجل کے مشہور ڈرامہ سیریل میں گل رعنا، آنگن، یقین کا سفر، کچھ ان کہی،یہ دل میرا، رنگریزہ، صنف آہن اور الف سالوں تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش رہیں گے ۔مگر اس بار وہ ایسی حرکت کربیٹھیں کہ ان کے پرستاروں کا دل ہی ٹوٹ گیا -اداکارہ سجل علی کی جانب سے ایک فوٹو شوٹ کرایا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہو گیا ، ان کی مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کو تنقید کے نشتر چلاجا رہے ہیں۔ تنقید کے اس موقع پر صارفین مہنگائی کو نہیں بھولے -ان کے ایک پرستار ثنا حسین کا کہناتھا کہ بجلی کا بل انسان سے کیا کیا کروا رہا ہے۔ کچھ نے انہیں یوم حساب سے ڈرایا تو کچھ نے انہیں اپنے اس شرمناک رویے پر معافی مانگنے کا مشورہ دے ڈالا –