لاہور میں تبلیغ اسلام کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کرنے والے مشہور صوفی بزرگ داتا گنج بخش کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہونے کو ہے – اس میں پاکستان بھر سے عقیدت مند جوق در جوق شرکت کے لیے شامل ہوتے ہیں اور لاہور میں میلے کا سا سماں ہوتا ہے اسی لیے بہت رش بڑھ جاتا ہے -عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے عرس مبارک پر لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔یہ تعطیل کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے –
پنجاب حکومت کا لاہور میں تعطیل کا اعلان
نگران وزیر اعلی کا داتا دربار کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیاhttps://t.co/uWHNEunVp8#AajNews #Holiday #Lahore #Pakistan pic.twitter.com/JURc4VRu3V
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) September 4, 2023
عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے7ستمبربروز جمعرات کومقامی تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 7ستمبرکوضلعی دفاتربند رہیں گے،پنجاب سول سیکرٹریٹ اورخودمختارادارےکھلےرہیں گے۔داتاعلی ہجویریؒ کے980ویں عرس مبارک کی تقریبات کے حوالے سےلاہور شہر میں 7 ستمبر کو عدالتیں بھی بند رہیں گی،ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ،لاہور کی ماتحت عدالتوں میں عرس داتا دربار کی مقامی چھٹی ہوگی۔