کل لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود جس طرح پرویز الہی کو پولیس اہل کاروں نے بیچ سڑک پر روک کر اٹھا لیا اس کے بعد سے میڈیا چینلز کے بھی صبر کا جواب دے گیا اور ہر چینل پر تجزیہ کاروں نے اس طرز عمل کی شدید مذمت کی اسے عدالت کے ساتھ کھلی محاذ آرائی قرار دیا کیونکہ ان مناظر نے دنیا بھر میں پاکستان کو سر شرم سے جھکا دیا – اس پر ججز کی جانب سے بھی چیف جسٹس عمر عطابندیال کو شکوں سے بھرپور پیغام گیا کہ یہ صرف ایک جج کی بے توقیری اور بے عزتی نہیں پورے ملک کی عدلیہ کی توہین ہے مگر عطا بندیال کا تو حکم پہلے ہی ہوا میں اڑا دیا گیا تھا وہ کیا کرسکتے ہیں -تاہم اب پرویز الہی کی اہلیہ نے صدر تحریک انصاف پرویز الہیٰ کو حبس بے جا اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
پرویز الٰہی کی گرفتاری پر اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی https://t.co/WvMqQGhAqZ pic.twitter.com/SGVxKLboxU
— Daily Intekhab (@Intekhabhd) September 2, 2023
پرویز الہیٰ کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کر دیا گیا تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔پرویز الہیٰ کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نگران حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کو نظر بند کرنے سے روک دیا تھا ۔اس کے ساتھ ساتھ مونس الہی نے بھی اپنے والد کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک پر ٹویٹ کے ذریعے دکھ کا اظہار کیا تھا –