لاہور میں انٹیلیجنس اداروں نے بہت بڑی کاروائی کرکے شہر لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا سی ٹی ڈی نے 5 ایسی خواتین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کا تعلق خطرناک ترین مزہبی تنظیم داعش سے ہے -سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار خواتین میں سے تین کا تعلق لاہور اور دو کا شیخوپورہ سے ہے۔

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے- اس کے علاوہ ایک اور کاروائی میں گزشتہ روز بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیوں میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا – سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ضلع واشک کے ٹاؤن اور تحصیل ہیڈ کوارٹر بسیمہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔
جس پر دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والوں پر فائرنگ شروع کردی ، جس سے آپس میں لڑائی شروع ہو گئی سیکیوریٹی اہل کاروں نے ان کا جواب دیا تو اس کے نتیجے میں ان میں سے پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین دیگر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مقابلے کے بعد ٹھکانے کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا اور ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے اور معلوم کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق کس فسادی گروپ سے تھا –