اجے دیو گن کے ساتھ 15 سال گزارنے والی کاجل کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ان کے ازدواجی تعلقات کے بیچ بھارت کی ایک اور مشہور اداکارہ تبو آگئیں جس کے بعد کاجل نے بھی اپنی گھریلو زندگی کو چھوڑ کر دوبارہ شوبز کی زندگی میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا -وہ آجکل مختلف سٹوڈیوز میں فوٹو شوٹ کرواتی بھی نظر آرہی ہیں -اور خوب پیسے بنا رہی ہیں اب انہی پیسوں سے بالی وڈ کی سینئر اداکارہ کاجل نے ممبئی میں دفتر کیلئے فلیٹ خریدلیا ۔
کاجول نے ممبئی میں دفتر کیلئے 7 کروڑ 64 لاکھ کا فلیٹ خرید لیاhttps://t.co/rCZz1DTxPb#hareefdigital#kajol#paid7#crores#64lakhs#buyflat#mumbai pic.twitter.com/mxK0ICyc54
— Hareef Digital (@hareefdigital) August 28, 2023
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاجل نے یہ فلیٹ جولائی میں 7 کروڑ 64 لاکھ روپے میں خریدا، جس کا رقبہ 194 مربع میٹر ہے۔ یہ فلیٹ ممبئی کے علاقے اندھیری میں ویرا دیسائی روڈ پر واقع ہے۔ یہ ہی نہیں بلکہ اداکارہ کاجول کے خاوند و اداکار اجے دیوگن نے بھی حال ہی میں 45 کروڑ 9 لاکھ روپے مالیت کے 5 دفتر خریدے ہیں۔ بھی اپریل میں بھی کاجل نے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اپارٹمنٹ خریدا تھا جو 2 ہزار 493 مربع فٹ کا تھا، اس فلیٹ میں 4 گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ تھی۔