آج سے چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ویگو ڈالا بڑی تیزی کے ساتھ ایک گاڑی سے ٹکراتا ہے اور پھر وہ ایک گرے ہوئے شخص کے اوپر سےگاڑی گزار کر بھاگ جاتاہے اب اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے – گلشن اقبال پولیس نے باپ بیٹی سمیت متعدد افراد کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کو سخت جدوجہد کے بعد گرفتار کر کے ویگو گاڑی قبضے میں لے لی۔
کراچی۔گلشن اقبال میں ویگو گاڑی کی ٹکر سے معصوم بچیوں سمیت 4 افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ
گلشن اقبال پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے حادثہ کی زمہ دار ویگو گاڑی برامد کر لی
ملزم 27 اگست کو معصوم بچیوں سمیت متعدد افراد کو کچل کر فرار ہوا تھا
ملزم کا ویڈیو بیان منظر عام پر… pic.twitter.com/0FcABHUEHQ
— Usama Zahid (@usamazahidPAK) September 1, 2023
تفصیلات کے مطابق ویگو کے ڈرائیور نے اتوار 27 اگست 2023ء کی شام گلشن اقبال تکون پارک کے قریب باپ ، 2 کمسن بیٹیوں اور بھانجی کو کچل کر شدید زخمی کیا تھا جو تاحال نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں -ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے متحرک ہوئی۔ایس ایچ او گلشن اقبال ارشد آفریدی نے بتایا کہ گرفتار گاڑی کا ڈرائیور معاویہ گلشن اقبال بلاک 7 کا رہائشی اور ایل ایل بی کا طالب علم ہے جس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ حادثے کے بعد وہ گھبرا گیا تھا جس کے باعث وہ موقع سے بھاگ نکلا تاہم پولیس گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔واضح رہے کہ نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو ڈرائیور کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔تاہم اب اس میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا یا ملزم نے جان بوجھ کر ایک مخصوص فیملی کو ٹارگٹ گیا – مگر سی سی ٹی وی فوٹج سے ایسا لگتا ہے کہ یہ حملہ یا شرارت نہیں اتفاقی حادثہ تھا –