آج پرویز الہی عدالت سے سرخ رو ہوکر گھر کی جانب روانہ ہوگئے -آج انھوں نے پی ٹی آئی کے ان بھگوڑوں کے بھی منہ بند کردیے جو کپتان کو ہر وقت یہ کہتے تھے کہ کہ یہ آپ کو دھوکہ دے کر نون لیگ کے ساتھ مل جائے گا -آج لاہور ہوئی کورٹ میں 10 بجے پرویز الہی کی پیشی تھی مگر جج کے واضح احکامات کے باوجود انہیں پیش نہ کیا گیا لاہور ہائیکورٹ میں ، عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ آپ کی عزت انہی عدالتوں سے ہے،آپ پنگ پانگ کھیل رہے ہیں،کئی بار پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے،حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الٰہی کو پیش کریں،حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تونہ کرے،پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ تو جج نے ڈی جی نیب کی گرفتاری کی وارننگ دے دی جس پر نیب کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ پرویز الہی کو عدالت لے آئے جس پر عدالت نے پرویز الہی کو رہا کرنے اور پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کے احکامات دے دیے -تاہم پھر بھی پولیس اہل کاروں نے ان کو پکڑنے کی کوشش کی تو نیب اہل کار اپنی گاڑی میں پرویز الہی کو بٹھا کر لے گئے اب وہ گھر پہنچے ہیں یا نہیں اس کا پتہ کچھ دیر میں چل جائے گا – تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے رہائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں پرُ عزم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑاہوں ۔

 

احاطہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ ن لیگ کی قیادت ملک کا بیڑا غرق کر کے لندن بھاگ گئی ہے ، عوام کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی ، جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی کی ہے ، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیاہے کہ الیکشن کروائیں، اس وقت ملک کی کوئی صورتحال نہیں ہے ، فوری الیکشن کروائے جائیں ۔