پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ جو 9 مئی کے واقعات میں مطلوب ہونے کے سبب کافی عرصے سے روپوش تھے آج جب پیشی کے لیے عدالت آئے تو پولیس نے انہیں عدالت کے باہر سے ہی گرفتار کیا اپنی گاڑی میں بٹھایا اور لے گئے -حلیم عادل شیخ کو عدالت نے 7 روز کے اندر اندر سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا ساتھ ہی پولیس کو ہدایت کی تھی کہ حلیم عادل شیخ کو عدالتی فیصلے سے قبل گرفتار نہ کیا جائے مگر حسب سابق پولیس نے ایک مرتبہ پھر عدالتی احکامات ہوا میں اڑادیے اور سابق ایم پی اے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی –

 

اب حلیم عادل شیخ کے وکلاء عدالت میں درخواست لے کر پھر رہے ہیں کہ ان کے کلائنٹ کو فوری عدالت بلا کر کیس سنا جائے اور عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے قبول کریں گے –