15 سال بعد پاکستان میں ایشیا کپ کا میلہ سج گیا ، ملتان میں ہونیوالے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر342 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے ،امام الحق اور آغا سلمان5،5 ، شاداب خان 4 رنز جبکہ محمد رضوان 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کے 2 کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوئے -مگر اس کے بعد بابر اعظم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ اس وقت کرکٹ کی دنیا میں ان سے بڑا بلے باز کوئی نہیں ہے انھوں نے 151 رنز کی لاجواب اننگ کھیلی اور ایک اوور میں 3 چھکے بھی لگائے –

 

بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار 200 سے زائید رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان نے نیپالی بلے بازوں کے سامنے 341 رنز کا پہاڑ سکور کھڑا کردیا -آج جب بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کے 4 ابتدائی کھلاڑی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور ٹیم دباؤ میں اگئی اس موقع پر افتخار احمد ٹیم کے لیے مسیحا بن گئے انھوں نے بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں کھلاڑیوں نے شاندار سنچریاں سکور کرڈالیں -آج بابر اعظم نے اپنے کیریر کی 19 ویں سنچری بنائی ان انہیں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سسنچریاں بنانے والے سعید انور کا ریکارڈ بنانے کے لیے ایک اور سنچری درکار ہے امید ہے کہ اسی ایشیا کپ میں وہ یہ کارنامہ بھی سرانجام دے دیں گے -سعید انور نے 20 سنچریاں 245 ون ڈے کھیل کربنائی جبکہ بابر نے ابھی 100 کے قریب ون ڈے میچز ہی کھیلے ہیں
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے کرکٹ سٹار ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے سب سے کم اننگز کھیل کر 19 سنچریوں کا ریکارڈ بنادیا۔بابر اعظم نے کیریئر کی 102ویں اننگز میں اپنی 19ویں سنچری سکور کی۔اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا، ۔ ۔بابراعظم نے ابتدائی 10 سنچریاں 68 اننگز میں کیں پھر 34 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔