جب سے کپتان کو پابند سلاسل کیا گیا ہے وہ اور زیادہ خبروں میں رہنے لگے ہیں -انہیں قید میں کس حال میں رکھا گیا ہے انہیں کیا کھانے کو دیا جارہا ہے -خان کی صحت کیسی ہے وغیرہ وغیرہ اس پر جیل انتظامیہ بھی ان کے پرستاروں ووٹرز اور سپورٹرز کو آگاہی دیتی رہتی ہے آج پھر اس حوالے سے جیل انتظامیہ کا نیا بیان سامنے آیا ہے – جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں ’بی کلاس‘ کی تمام سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں ۔

 

ان کو کھانے میں فرمائش پر دیسی گھی میں مٹن اور دیسی گھی میں دیسی چکن پکا کر بھی کھلایا جارہاہے ۔ ہوم ڈپارٹمنٹ نے عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق اٹارنی جنرل آفس کو آگاہ کر دیاہے ، اٹارنی جنرل آفس عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی رپورٹ کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کو سیل کے سامنے کوریڈور میں چہل قدمی کی اجازت بھی دیدی گئی ہے ۔
عمران خان کے لیے چار سیل مختص کیے گئے ہیں ان میں ہر ایک کا سائز 8 فٹ چوڑا اور 12 فٹ لمبا ہے، چاروں سیلوں کے آگے ایک برآمدہ ہے جہاں وہ ورزش کر نے کے علاوہ ٹہل سکتے ہیں جس سیل میں عمران خان سوتے ہیں وہاں سے ٹوائلٹ ختم کرکے دوسرے سیل میں بنا دیا گیا ہے جب کہ ٹوائلٹ کی جگہ نہانے کے لیے بڑا سائز شاور روم بنا دیا گیا ہے، ہاتھ منہ دھونے کے لیے سیل کے باہر بیسن لگا دیا گیا ہے۔کپتان کو قرآن پاک ،جائے نماز ،شیشہ ،شیونگ کا سامان ،پرفیوم ،بیڈ اور 4 تکیے بھی فراہم کردیے گئے ہیں -خان کب تک اس سیل میں رہتے ہیں اس کا بہت زیادہ انحصار سپریم کورٹ پر ہے کیونکہ اگلے 7 دنوں میں اس ھوالے سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے بہت سے کیسز کے فیصلوں کا امکان ہے -مگر ایک بات تو طے ہے کہ کیسز کا فیصلہ ان کے حق میں آئے یا خلاف کپتان کسی طور بھی سرینڈر کرنے کے موڈ میں نہیں ہے –