جب سے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی کے برابر عہدہ ملا ہے اس وقت سے سابق وزیراعظم نون لیگ سے ناراض اور دور دور دکھائی دیتے ہیں اگرچہ خود مریم نے انہیں ہاتھ پکڑ کر اپنی سیٹ پر بھی جلسے میں بٹانے کی کوشش کی تھی اور نواز شریف نے بھی ان کے تحفظات دور کرنے کا حکم نامہ تو جااری کیا تھا مگر شاہد خاقان عباسی کی ناراضگی کم نہ ہوسکی -اور وہ کئی بار نون لیگ کی غلط پایسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں -آج سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک مرتبہ پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے ہیں۔

 

اپنےایک بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس طرح ان سے پہلے عمران خان نے 4 سال میں کچھ نہیں کیا تھا اسی طرح ن لیگ نے بھی ایک سال کے دوران کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہو وہ ملک نہیں چل سکتے، جب تک سیاستدان، اسٹیبلشمنٹ اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک ساتھ نہیں بیٹھتے، مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ا آج ملک کے ادارے آپس میں دست وگریباں ہیں، چیف الیکشن کمشنر صدر سے اور صدر پارلیمان سے لڑ رہے ہیں، انھوں نے ملک کی بدحالی کا حل بھی بتایا ان کا کہنا تھا کہ ملک کو 3 صاف و شفاف الیکشن دے دیں، مسائل ٹھیک ہو جائیں گے، آج تنخواہوں سے زیادہ بجلی کے بلز آ رہے ہیں، ملک کیسے چلے گا، ہماری حکومتیں آسان فیصلے کرتی ہیں جبکہ ضرورت مشکل اور بہترین فیصلے کرنے کی ہے۔وہ اس سے پہلے بھی شہباز شریف کے طرز حکمرانی پر انگلیاں اٹھاتے رہے ہیں اور انھوں نے اس بار الیکشن میں حصہ نہ لینے کا بھی اعلان کررکھا ہے –