کراچی میں ہر روز یہ خبر تو سننے کو ملتی ہے کہ ڈاکو شہری کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا مگر آج عجب واقعہ پیش آیا جب ایک ڈاکو نے حسب معمول ایک شہری کو لوٹنے کے لیے پسٹل لہرایا تو شہری نے خلاف توقع ڈکیتی کے دوران بہادری دکھاتے ہوئے ڈاکو کا ہی اسلحہ چھین لیا، اس پر موٹر سائیکل پر آیا ڈاکو نہتا ہوا تو برا بھلا کہتا ہوا پیدل ہی فرار ہو گیا۔

 

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کی اور دھینگا مشتی کے دوران ڈاکو سے اسلحہ چھین لیا۔ ڈاکو نے اسلحہ شہری کے ہاتھ میں دیکھا تو گولی چلنے کے خوف سے اپنی موٹرسائیکل بھی نہ لی اور پیدل ہی بھاگ گیا، بھاگتے ہوئے شہری کو برا بھلا بھی کہتا رہا

 

 

 

 

۔