آج سے 10 روز قبل ابوالحسن اصفہانی روڈ پر 15 اگست کے روز 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے -اس پر پولیس اور رینجر حرکت میں آئی آج انہیں ایک بہت بڑی کامیابی ملی – کراچی میں پیٹرول پمپ کیشئر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو رینجرز نے حراست میں لے لیا۔

 

ہائی پروفائل ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ابھی تک نے ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں 150 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے -دوران تفتیش پکڑے جانے والے ڈاکوؤں نے 400 سے زائد موبائل فون ، 50 سے زائد موٹر سائیکلیں اور 3 کروڑ سے زائد نقد لوٹنے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔رینجرز نے ڈاکووں سے موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کروا لئے، رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ ان ڈاکووں سے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کر کےپورے گروہ کو گرفتار کیا جائے گا۔امید کی جارہی ہے کہ اس گینگ کے پکڑے جانے کے بعد لوٹ مار کی بڑی وارداتوں میں کسی حس تک کمی آئے گی –