جب سے امریکہ پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا تو اس کے بعد سے جو ملک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان میں پاکستان سرفہرست ہے -پاکستان کے تقریبا 80 ہزار معصوم افراد اد دہشت گردی کا شکارہوئے اس کے علاوہ کئی ہزار سیکیوریٹی اہل کار بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے -پاکستان کئی بار اقوام عالم سے بار بار اس بات کا اظہار بھی کرتا رہا ہے -اب ایک بار پھر پاکستان کے آرمی چیف نے دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا- جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑاہے،دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔

 

آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہارورڈ یونیورسٹی کے 38طلبا نے ملاقات کی،آرمی چیف نے علاقائی سکیوریٹی ایشوز پر بات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردار پراظہار خیال کیا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑاہے،دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اظہار خیال کیا اور وفد کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی تبدیلی بارے بھی آگاہ کیا،طلبا نے تعمیری بات چیت کے لیے طلباء کو ملاقات کا وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔