پاکستان جو بابر اعظم کے کپتان بننے سے پہلے ون ڈے میں بہت برے حالات سے گزر رہا تھا اس وقت دنیائے کرکٹ پر راج کررہا ہے -بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم 8ویں نمبر سے پہلے نمبر پر آگئی اس نے بھارت انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا –
جمعرات کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
اس میچ میں نسیم نے کونسی تاریخ دہرائی؟جانیے:https://t.co/VjG7i4WuEg pic.twitter.com/w6zJQlAow4
— Sardar Afaq ®️ (@SardarAfaq2001) August 25, 2023
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سےشکست دی اور ون ڈے ریکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا تاہم ابھی آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ کو اپ ڈیٹ کیا جانا باقی ہے۔ سپورٹس صحافی عبد اللہ چیمہ نے خوشخبری سناتے ہوئے بتا یا کہ افغانستان کو شکست دے کر دنیا کے نمبر ون بلے باز کے ساتھ ساتھ دنیا کی نمبر ون او ڈی آئی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی پاکستان نے حاصل کرلیا ہے ۔پاکستانی ٹیم جو اس سے پہلے 200 سے زیادہ رنز چیز نہیں کرپاتی تھی اب 300 کا ٹارگٹ بھی باآسانی عبور کرجاتی ہے اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ اب ہماری ٹیم میں دسویں اور گیارھویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی بھی اعتماد کے ساتھ ٹارگٹ کا نہ صرف تعاقب کرتے ہیں بلکہ ٹیم کو فتح دلواکر ہی ناچتے دوڑتے باہر آتے ہیں – کل پاکستان نے افغانستان کو دونوں میچز میں شکست دی اور دنیائے کرکٹ پر اپنا تسلط قائم کرلیا –