کہاوت مشہور ہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے -کل اس بات کا عملی نظارہ پوری دنیا نے میڈیا کے کیمروں کی بدولت اپنی آنکھوں سے دیکھا –
کراچی کے علاقے بفرزون میں گھرکی دوسری منزل سےگرنے کےباوجود کمسن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی سامنے آگئیں جس میں بچےکو نیچے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کمسن بچہ خوش قسمتی سے زمین پر گرنے کے بجائے ٹیلی فون کی تار پر ایسے گرا جیسے کوئی جمناسٹ کرتب کرتے ہوئے خود کو بیلنس کرتا ہے ،انٹرنیٹ یا ٹیلی فون کے تار پر گر کر بچہ پہلے نیچے پھر اوپر کی جانب ہوا میں بلند بھی ہوا ، مگر تار پر گرنے سے بچہ براہ راست زمین پر گرنے سے بچ گیا، فوٹیج میں بچے کو زمین پرکمراور سر کے بل گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

چیخیں سن کر سامنے کھڑا شخص بھاگا اور بچے کو اٹھالیاجس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،کمسن بچے کو سر اور کمر پر معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں اہلخانہ کا کہنا ہے بچے کے گرنے کا واقعہ گزشتہ روز کی شام پیش آیاتھا.گھر والوں نے جب اس کے تیسٹ کروائے تو ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ اسے کسی قسم کی اندرونی چوٹ نہیں آئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہے اور آپ اسے گھر لے جاسکتے ہیں -بچے کے اس طرح گر کر بچ جانے کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے –