سابق وزیراعظم کی اپیل پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی -سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی -چیف جسٹس نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو نامناسب خیال کرتے ہوئے کچھ ریمارکس دیے تو نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے برداشت نہ ہوا اور انھوں نے فورا ایک بار پھر چیف جسٹس کے خلاف لندن سے ہی ٹویٹ داغ دیا-

 

 

 

مریم نواز نے کہاکہ چیف جسٹس کی وکالت کرنا چیئرمین کو اچھا نہیں بنا سکتی،ایسا کرنے سے چیف جسٹس کا امیج خراب ہو گا۔یاد رہے کہ اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاتھا کہ بادی النظر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں بہت سے غلطیاں ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سزا کیخلاف اپیلیں زیرسماعت ہیں،دیکھتے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے، سپریم کورٹ کل دن ایک بجے مقدمے کی سماعت کریگی۔اس سے قبل بھی مریم نواز اور دوسرے کئی نون لیگی رہنما چیف جسٹس کا نام لے کر ان کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہے ہیں -مگر چیف جسٹس کے ریمارکس بتا رہے ہیں کہ کل وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ نہ آنے کی صورت میں کوئی حکم ضرور صادر کریں گے –