پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جو اپنی گلابی انگریزی اور عجیب و غریب حرکات و سکنات کی وجہ سے خود کو میڈیا میں زندہ رکھتی ہیں ایک بار پھر اپنی کامیابیوں کے گن گائے بنا نہ رہ سکیں – اداکارہ میرا جی نے کہا ہے کہ” میں شوبز میں کٹھ پتلی نہیں بنی بلکہ محنت اورلگن سے اپنانام اورمقام بنایا۔”ان کا مطلب تھا کہ میں کسی فلم پروڈیوسر یا کسی ڈاریکٹر کی خوشامد یا بات پوری کرکے اداکارہ نہیں بنی -لوگوں کو میری ضرورت ہے مجھے ان کی ضرورت نہیں –
اداکارہ میرا کا شوبز شخصیات سے متعلق اہم انکشافhttps://t.co/27LDG3e05F pic.twitter.com/TV01Mokr28
— BOL Entertainment (@BOLEntUrdu) August 23, 2023
ہ میرا جی نے کہا ہے کہ" میں شوبز میں کٹھ پتلی نہیں بنی بلکہ محنت اورلگن سے اپنانام اورمقام بنایا۔"
"اداکارہ نے کہا کہ" میں سنتی سب کی ہوںلیکن وہی کرتی ہوں جسے میرا دل اور دماغ تسلیم کرتا ہے! pic.twitter.com/ZhcGghSPt3— United Arab Emirates PTI (@UAE__PTI) August 23, 2023
تفصیلات کے مطابق میرا جی نے اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئےکہا کہ” شوبز میں کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کے مشورے دینے والے بے شمار لوگ موجود ہیں لیکن کبھی ان کے مشوروں کوخاطر میں نہیں لائی ۔ “اداکارہ نے کہا کہ” میں سنتی سب کی ہوں لیکن وہی کرتی ہوں جو میرا دل و دماغ تسلیم کرتا ہے۔ میں شوبز میں کٹھ پتلی نہیں بنی بلکہ محنت اورلگن سے اپنا نام اور مقام بنانا بنایا “۔اداکارہ نے کہا کہ “میں نے انتہائی کم عرصہ میں اپنا مقام بنایا اور پھر اسے بر قرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت کی۔میں نے کامیابی کے لئے اہداف مقررکئے اور اس کے حصول کے لئے مرحلہ وار آگے بڑھتی رہی-اداکارہ بھارت میں جاکر فلم کریں یا اپنی شادی کی بات کریں لوگ ان کی باتوں کو بھر پور انجوائے کرتے ہیں -مگر میرا پر ان باتوں کا اثر ہونے والا نہیں انہیں تو بس خود کو خبروں میں رکھنا ہے –