اس وقت پوری دنیا میں حالات کس قدر سنجیدہ ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکہ جیسی ریاست میں بھی سابقہ صدر کو قتل کیے جانے کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں -صدر کو ایک خاتون کی جانب سے دھمکی دی گئی جس پر ان کے خلاف ایکشن لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے -شکاگو پولیس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو گولیاں مارنے کی دھمکیاں دینے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شکاگو کی رہائشی 41 سالہ میری فورینزا نے ای میل کے ذریعے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن ٹرمپ کو گولیاں مارنے کی دھمکی دی تھی۔

 

 

شکاگو کے اٹارنی آفس کا کہنا ہے کہ اس دھمکی کے بعد حالیہ دنوں میں ہی خاتون کے خلاف فلوریڈا کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں باضابطہ شکایت درج کروائی گئی تھی۔شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ خاتون نے دھمکی آمیز ای میل میں لکھا تھا کہ میں حلفیہ کہتی ہوں کہ جہاں کہیں مجھے موقع ملا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن ٹرمپ کو گولیاں مار دوں گی۔