پاکستانی باؤلرز نے افغانستان کی ٹیم کو بے بس کرکے رکھ دیا پہلے شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی 2بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی پھر حارث روؤف نے 5 وکٹیں گراکر افغانستان کو 59 رنز پر آؤٹ کردیا شاداب اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی -افغانستان کی ٹیم 20 اوورز بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکی -اس طرح پاکستان نے پہلا ون ڈے 142 رنز سے جیت لیا –
ایشیا کپ سے پہلے پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ون سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا مگر پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کےبیٹسمین بری طرح ناکام ہوئی -افغانستان کے باؤلرز کے سامنے قومی ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی ا ور پوری ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 

 

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں جاری میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی کپتان کا یہ فیصلہ مفید ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم47 اوور میں 201 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنر فخر زمان دو رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کی وکٹ فضل الحق فاروقی نے حاصل کی، اس کے بعد کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مجیب الرحمٰن کا شکار ہوئے۔محمد رضوان بھی خاص کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 21رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔امام الحق نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 61 رنز کی اننگز کھیلی مگر دوسرے بیٹسمینوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا ، ان کے علاوہ شاداب خان 39 اور افتخار احمد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ نسیم شاہ 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے – سری لنکا کی فاسٹ وکٹ باؤرلز کے لیے جنت بن گئی مگر بلے بازوں کو اس گراسی وکٹ پر شارٹ کھیلنے میں بہت زور لگانا پرا –