پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو 5 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد یہ بہت شور اٹھا تھا کہ عمران خان کو وہ سہولیات نہیں دی جارہی ہیں جو سابق وزیراعظم کو ملنی چاہیں -اس پر میڈیا پر مسلسل سوالات اٹھتے رہے -اس حوالے سے بار بار اٹک جیل پولیس کی جانب سے خبریں آ رہی ہیں کہ عمران خان کو سہولیات دے دی گئی ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ہر بار اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کیا جارہا ہے اب ایک مرتبہ پھر جیل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اٹک جیل میں سہولیات بڑھا دی گئی ہیں۔
ہمیں اطلاع ملی ہے عمران خان جیل میں اپنے کپڑے خود دھو رہے ہیں۔نعیم حیدر پنجوتھہ
عمران خان کا مخالف اس قدر گھٹیا ہے کہ جو ایک قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات دی جانی چاہیے وہ بھی اسے نہیں دی جارہی ہیں !
— Azhar Khan Aasifzai (@azharkaasifzai) August 21, 2023
میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹک جیل انتطامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کو جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا ہے، ناشتہ بھی ساڑھے 11 بجے دیا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم کو بیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی اجازت بھی دے دی گئی اور فروٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ گرفتاری کے بعد سے 10 روز تک عمران خان کو اسیری کے ابتدائی دنوں میں اٹک جیل میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، ان کو ایک چھوٹی بیرک میں رکھا گیا تھا اور واش روم بھی اسی بیرک کے اندر تھا تاہم بعد ازاں انہیں اس اذیت ناک ماحول سے قدرے بہتر بیرک فراہم کر دی گئی۔تاہم ابھی تک تحریک انصاف کی جانب اس خبر کی تائید یا تردید نہیں آئی –